اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کی فضائیہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے لڑاکا طیاروں نے ایک بحری جہاز کو بنغازی کی بندرگاہ کے قریب نشانہ بنا کر ڈبو دیا۔ المریسہ علاقے کے قریب ہونے والے اس واقعے کی تصدیق کسی عینی شاہد یا آزاد ذریعے نے نہیں کی ہے۔
فضائیہ کے ترجمان ناصر الحاسی نے کہا کہ یہ بحری جہاز مشرقی لیبیا میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے ہتھیار اور گولہ بارود لے کر جا رہا تھا۔ دوسری جانب لیبیا کی قومی تیل کمپنی نے کہ جس کا مرکزی دفتر طرابلس میں ہے، بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اب تک انس نے تین بار آئل ٹینکروں کو اسلحہ لے جانے کے بہانے نشانہ بنایا ہے۔ مئی دو ہزار پندرہ کو بھی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کی فوج نے سرت شہر کی بندرگاہ پر لنگرانداز ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ اس وقت لیبیا میں دو حکومتیں اور دو پارلیمنٹ موجود ہیں اور ہر ایک کی مسلح افواج ملک پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169